Sunday, October 30, 2011

خلافت کے پھول اور ثمرات

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خليفہ بننے کے بعد يہ حکم جاری کيا کے ہر بچے کا دودھ چھڑانے کے بعد اس کے بالغ ہونے تک حکومت سے وظيفہ ملے گا ايک رات آپ حسب معمول عوام کا حال معلوم کرنے کے ليۓگشت پر تھے آپنے ايک خيمے سے بچے کے بری طرح رونے کی آوازسنی جب بہت دير تک بچہ چپ نہ ہواتو آواز دے کر پوچھا کيا بات ہے بچہ کيوں رو رہا ہے بچے کا باپ باہر نکلا اور اس نے بتايا کے خليفہ کے حکم کے مطابق بچے کا وظيفہ اس کے دودھ چھڑانے کے بعد شروع ہوگا بچہ ابھی چھوٹا ہے اس کی ماں زبردستی دودھ چھڑا رہی ہے اس ليۓ رو رہا ہے يہ سن کر حضرت عمر بری طرح رو پڑے اور فرمايا اے عمر تم نے کيا ظلم کيا اپنے رب کو کيا منہ دکھاؤگے صبح سب سے پہلے آپنے يہ حکم جاری کيا کے آج سے ہر بچے کا وظيفہ اس کے پيدائش کے دن سے ملے گا۔ (ترمذی)

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.
 
;