Monday, January 6, 2014

علم دوست لبرلز اور ذاکر حسین

ذاکر حسین لبرل تھا اسی لیئے قتل کردیا گیا؟ جنوری ۲۰۱۳ کو جماعت اسلامی کے ذاکر حسین جو الخدمت فائونڈیشن کے لیئے تعلیمی مینجر تھا، صرف ۳۵ سال کی عمر مار دیا گیا۔ صرف وہ نہیں اس کا ڈرائیور غندل خان بھی جس کے ۳ بچوں میں سے سب سے چھوٹے کی عمر ۱۳ سال تھی۔
لبرلز روتے رہے کہ دہشگردی سے تعلیم تباہ ہو رہی ہے۔ مگر ذاکر حسین کی موت پر کوئی نہیں رویا اس لیئے کہ ذاکر حسین کسی لبرل NGO کے تحت تعلیم عام کرنے لیئے کام نہیں کر رہا تھا۔ اس کی موت سے سال کی انم اور ۴ سال کی ایشال یتیم ہو گئیں۔ کوئی لبرل نہیں رویا  کہ تعلیم کی روشنی پھیلانے والے کی بچیاں بے سہارا ہو گئیں، اس لئے کہ ان بچیوں میں کسی کا نام ملالہ نہیں تھا اور ان کے باپ کی داڑہی تھی جسے دیکھ کر پتھر کا زمانہ یاد آتا ہے۔ اگر یہ بچیاں ملالہ ہوتیں تو کوئی زرداری ان کے سر پر ہاتھ رکھنے پہنچتا اور وائٹ ہائوس ان کی کفالت کی ذمیداری لے لیتا کہ ان کا باپ ایک عظیم ذمیداری نبھاتے ہوئے ماردیا گیا۔
۔۔۔۔
مگر ذاکر حسین لبرل نہیں تھا۔۔۔

0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.
 
;