Thursday, September 27, 2012

دیکھو کہیں میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا ۔ ۔ ۔ ﴿ خطبہ حجۃ الوداع سے﴾

خطبہ حجۃ الوداع سے 

دیکھو کہیں میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا کہ آپس ہی میں کشت و خون کرنے لگو اگر کسی کے پاس امانت رکھوائِی جائے تو وہ اس بات کا پابند ہے کہ امانت رکھوانے والے کو امانت پہنچادے لوگو ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اور سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ، اپنے غلاموں کا خیال رکھو ، ہاں غلاموں کا خیال رکھو ، انھیں وہی کھلائو جو خود کھاتے ہو ایسا ہی پہنائو جیسا تم پہنتے ہو دورِ جاہلیت کا سب کچھ میں نے اپنے پیروں تلے روند دیا زمانہء جاہلیت کے سارے انتقام اب کالعدم ہیں پہلا انتقام جسے میں کالعدم قرار دیتا ہوں میرے اپنے خاندان کا ہے ربیعۃ بن الحارث کے دودھ پیتے بیٹے کا خون جسے بنو ہذیل نے مار ڈالا تھا ، اب میں معاف کرتا ہوں دورِ جاہلیت کا سود اب کوئی حیثیت نہیں رکھتا پہلا سود جسے میں چھوڑتا ہوں ، عباس بن عبد المطلب کے خاندان کا سود ہے ، اب یہ ختم ہو گیا لوگو خدا نے ہر حقدار کو اس کا حق خود دے دیا اب کوئی کسی وارث کے حق کے لئے وصیت نہ کرے بچہ اسی کی طرف منسوب کیا جائے گا جس کے بستر پر وہ پیدا ہوا جس پر حرام کاری ثابت ہو ، اس کی سزا پتھر ہے ، حساب و کتاب خدا کے ہاں ہوگا جو کوئی اپنا نسب بدلے گا یا کوئی غلام اپنے آقا کے مقابلے میں کسی اور کو اپنا آقا ظاہر کرے گا اس پر خدا کی لعنت قرض قابلِ ادائی ہے عاریتن لی ہوئی چیز واپس کرنی چاہیئے ، تحفے کا بدلہ دینا چاہیئے اور جو کوئی کسی کا ضامن بنے وہ تاوان ادا کرے کسی کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے کچھ لے ، سوائے اس کے جس پر اس کابھائی راضی ہو اور خوشی خوشی دے ، خود پر اور ایک دوسرے پر ذیادتی نہ کرو عورت کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے شوہر کا مال اس کی بغیر اجازت کسی کو دے دیکھو تمہارے اوپر تمہاری عورتوں کے کچھ حقوق ہیں اسی طرح ان پر تمہارے حقوق واجب ہیں عورتوں پر تمہارا یہ حق ہے کہ وہ اپنے پاس کسی ایسے شخص کو نہ بلائیں جسے تم پسند نہیں کرتے اور وہ کوئی خیانت نہ کریں ، کوئی کام کھلی بے حیائی کا نہ کریں اور اگر وہ ایسا کریں تو خدا کی جانب سے اس کی اجازت ہے کہ تم انھیں معمولی جسمانی سزا دو اور وہ باز آجائیں تو انھیں اچھی طرح کھلائو پہنائو عورتوں سے بہتر سلوک کرو کیونکہ وہ تو تمہاری پابند ہیں اور خود اپنے لئے وہ کچھ نہیں کر سکتیں چنانچہ ان کے بارے میں خدا کا لحاظ رکھو کہ تم نے انھیں خدا کے نام پر حاصل کیا اور اسی کے نام پر وہ تمہارے لئے حلال ہوئیں ، لوگو میری بات سمجھ لو ، میں نے حقِ تبلیغ ادا کر دیا۔



0 comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.
 
;